اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے صدر مملکت کی اہلیت کے لئے اسلامی تعلیمات کو لازمی قرار دینے کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ درخواست گزار سید ظفر حسین کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ صدر مملکت کی اہلیت کیلئے اسلامی تعلیمات کو لازمی قرار دیا جائے۔جس کیلئے آئین کے آرٹیکل41کے سیکشن2میں بھی ترمیم کی جائے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزارمتاثرہ فریق نہیںہے جبکہ صدر کی اہلیت اور انتخاب کے حوالے سے آئین میں واضح طریقہ کار دیا گیا ہے اور آئین میں ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے لہٰذا درخواست مستر د کی جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار متاثرہ فریق نہ ہونے کی بنیاد پر درخواست مسترد کر دی۔
.......
/169